Some Expensive hobbies of richest people around the globe



دنیا میں لوگ اپنے مختلف شوق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جبکہ امیر ترین افراد کے شوق بھی امیرانہ ہی ہوتے ہیں اور ان کی رکھی گئی ہر چیز انتہائی بیش قیمت ہوتی ہے،وسیع معاوضہ اور دولت کے بل بوتے پر وہ پرتعیش گھر اور جائیدایں اور اثاثیں بنا کر وہ مستقبل کی فکر سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ اس کے باوجود یہ امراء اپنے مہنگے اور انوکھے ترین شوق کو پورا کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ان کے شوق کئی قسموں کے ہو سکتے ہیں گھر کی انٹریر، مختلف برانڈز کی گاڑیاں ، جدید موٹر بائیک، لگژری ہالیڈے پیکیج، قیمتی اور مہنگی ترین گھڑیاں، ڈائمنڈز، جیولری، ہوم الیکٹرونک کے آلات (جن میں قیمتی استری سے لے کر موبائل فون اور کیمرے وغیرہ شامل ہیں) ،ہینڈبیگز، پرفیومز، جوتے، ساڑھیاں، شاپنگ اور جانور پالنا شامل ہیں۔ان کے پاس طاقت، پرکشش شخصیت، دولت اور اثر و رسوخ سب کچھ ہوتا ہے، جس سے وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیوں سمیت زیورات، گھر یہاں تک کہ کرکٹ ٹیمیں بھی خرید لیتے ہیں، مگر کچھ امراء کا انوکھا شوق دنیا بھر کے لیے حیرت انگیز ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔ تو ایسے ہی چند شخصیات کے انوکھے شوق کے بارے میں جانیں جو آپ کو حیران کر کے رکھ دیں گے۔

سونا اور ہیرے جواہرات تقسیم کرنے کا شوق
دنیا میں بہت بہت امیر ترین شخصیات گزری ہیں لیکن سات سو سال قبل ایک ایسا مسلمان بادشاہ بھی گزرا ہے جن کو آج بھی دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور سات سو سال گزرنے کے بعد آج بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سرفہرست ہیں کیونکہ کوئی شخص یا خاندان ان کے مجموعی اثاثوں کے برابر نہیں پہنچ سکا ہے۔14ویں صدی عیسوی کے دوران افریقہ کے ایک غریب ملک مالی کے بادشاہ مانسا موسیٰ 400ارب ڈالزر کے مالک تھے جو کہ آج بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں ابن خلدون ،العمری اور ابن بطوطہ جیسے مسلمان مورخین نے بھی مالی کے بادشاہ کے بارے میں اپنی کتابوں میں تفصیل سے لکھا ہے۔مورخین کا کہنا ہے کہ ان کی دولت وثروت اور شوق کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سنہ 1324ء میں اس نے اپنے ملک کے 60 ہزار افراد کے ہمراہ حج کا سفر کیا تھا۔ ان میں سے بارہ ہزار افراد کو کئی ٹن سونا اور ہیرے جواہرات اٹھوائے گئے تھے، وہ جہاں جاتے سونے اور ہیروں کے انبار لگا دیتے، جس کے باعث ان کے راہ میں آنے والے شہروں میں سونے کی اتنی ریل پیل ہوگئی کہ کئی سال تک سونے کی قیمتیں نچلی ترین سطح پر آ گئی تھیں۔ اس کا شوق سونا اور ہیرے جواہرات کثرت سے تقسیم کرنا تھا۔

No comments

Powered by Blogger.